اونچی آواز میں تلبیہ کہنا
بہت سے حجاج گروہوں کی صورت میں یہ عمل کرتے ہیں ان میں سے ایک اونچی آواز میں پڑھتا ہے اور باقی اونچی آواز میں اس کی تقلید کرتے ہیں.
کچھ خواتین یہ خیال کرتی ہیں کہ ان کا احرام کوئی خاص لباس ہے جیسے ہرا یا کالا اور اس کی پابندی کرنا
اسلام نے عورت کو یہ رخصت دی ہے اور اس کے لیے آسانی کی ہے کہ وہ احرام کے لیے جس لباس کا چاہے انتخاب کرے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ لباس ستر ڈھانپنے والا ہو اور بذات خود زینت نہ ہو. غیر محرموں کے سامنے عورت کو اپنی زینت چھپانے کا حکم دیا گیا ہےرمی جمرات پتھر کے علاوہ کسی اور چیز سے کرنا جیسے جوتوں لکڑیوں اور خالی بوتلیں پھینکنا
ساتوں چکروں میں دوڑ لگانا
بعض گروہ تمام سات چکروں میں دوڑ لگاتے ہیں جو کہ غلط ہے، صرف پہلے تین چکروں میں دوڑ لگانے کا حکم ہے باقی میںنہیںصفا مروہ تک جانے اور واپس آنے کو ایک چکر تصور کرنا
اس طرح سے معتمرین 14 چکر لگاتے ہیں سعی کے دوران جو کہ شریعت کے خلاف ہے. جبکہ صحیح یہ ہے کہ صفا سے مروہ جانے کو ایک چکر ہی تصور کیا جاتا ہے اور واپس آنے کو ایک. حج نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کی تفصیل میں جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں(...حتی کہ آخری طواف مروہ پر ہے) تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ جانا اور آنا اگر ایک چکر ہے تو سعی کبھی بھی مروہ پر ختم نہیں ہوتی، صفا پر ختم ہوتی کیونکہ سعی کی ابتدا صفا سے کی جاتی ہے.
جابر رضی اللہ عنہ نے ایک حدیث میں کہا :وہ الصفا کے دروازے سے باہر گئے جب انھوں نے الصفا کے قریب پہنچنے کا فیصلہ کیا تو یہ آیت پڑھی : إن الصفا والمروة من شعائر الله
اسی سے شروع کیا جس سے اللہ تعالیٰ نے شروع کرنے کا حکم دیا ہے.